میں اکثر کہتا ہوں کہ کسی سے بچھڑنے لگو تو کوشش کرو کہ اُس پر ملبہ ڈال کے نا بچھڑو، اُسے پچھتاوے اور شرمندگی میں نا چھوڑ کر جاؤ، اُسے مت گِنواؤ کہ اس نے آپ کے ساتھ کیا کیا زیادتی کی، کہاں کہاں آپ کا دل دُکھایا، اور اپنے رشتے کے لئے کون کون سی بات ضبط کی۔ ممکن ہو تو اُسے مکمل آزاد کردو تا کہ وہ بچھڑ کر جی سکے۔ تھوڑا سا ظرف دکھائیں اور سامنے والے پر سے ملبہ ہٹا دیں۔ یہ آپ کا اس شخص پر پہلا اور آخری احسان ہو گا۔
0 Comments
thanks for comments